اسلام آباد ہائی کورٹ، چڑیا گھر فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی

منگل 7 جولائی 2020 23:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چڑیا گھر کیس پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی ۔منگل کو عدالت نے سماعت کی ۔عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود چڑیا گھر میں قید ہاتھی کاون اور جانوروں کو رہا نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر موسمیاتی تبدیلی اور وائلڈ لائف بورڈ ممبران سے حلف نامے طلب کرلیے۔ عدالت نے کہا کہ ہاتھی کاون اور جانوروں کو رہا نہ کرکے توہین عدالت کی گئی،وائلڈ لائف بورڈ ممبران نے جان بوجھ کر کاون اور جانوروں کو رہا کرنے کے حکم میں رکاوٹ ڈالی۔عدالت نے چڑیا گھر فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :