Live Updates

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک ضرورکامیاب ہوگی ، رانا اخترحسین

منگل 7 جولائی 2020 23:23

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اخترحسین نے کہاہے کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور جبر کا بازار گرم کررکھا ہے ، کشمیریوں کی زندگیوں کو قابض بھارتی فوج نے اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے ، نریندر مودی ہٹلر نے کئی ماہ سے جبراً کشمیریوں کو گھروں میں بند کررکھا ہے ، انہوں نے کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے ، عالمی برادری فوری طورپر کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو رکوائے ، بھارت جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے ذلت اور رسوائی اس کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے ،انہوں نے کہاکہ مودی فاشسٹ انسانیت کا قاتل ہے اور مسلمانوں کی مسلسل نسل کشی کررہی ہے ، انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہیں، عالمی برادری کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیاہے ، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کامیاب ہوگی اور بھارت کشمیر سے ذلیل و رسوا ہو کر نکلے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات