Live Updates

جے آئی ٹی رپورٹ میں پیپلزپارٹی کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی ہے، شبیرسیال

منگل 7 جولائی 2020 23:34

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے نائب صدر و چیئرمین زکوة وعشر ضلع لاہور شبیرسیال نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کرپٹ اور بددیانت جماعت ہے ، جے آئی ٹی کی رپورٹ سے پیپلزپارٹی کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی میں بھتہ لیتی رہی اور معصوم ، بے گناہ شہریوںکا قتل عام بھی کرواتی رہی، پیپلزپارٹی کے حواریوں کے کرتوت قوم کے سامنے عیاں ہوگئے ، انہوں نے کہاکہ زرداری مافیا نے اقتدار کی آڑ میں ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، پیپلز پارٹی بھتہ خور اور انسانیت کی قاتل جماعت بن چکی ہے، پیپلزپارٹی کوایک ایک جرم کا حساب دینا ہوگا، پیپلزپارٹی جے آئی ٹی رپورٹوں کو تبدیل کرکے اپنے جرائم پر پردہ نہیںڈال سکتی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات