علی زیدی نے شوکت خانم کے 3ملین ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرائے: سعید غنی کا الزام

علی زیدی وہ رقم ہڑپنا چاہتے تھے، ان سے پوچھا جائے عمران خان کی فیملی کے کس فرد نے ان سے پیسے نکلوائے؟ صوبائی وزیر تعلیم سندھ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 7 جولائی 2020 20:35

علی زیدی نے شوکت خانم کے 3ملین ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرائے: سعید ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 جولائی2020ء) علی زیدی نے شوکت خانم کے 3ملین ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرائے، صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے علی زیدی پر الزام لگایا ہے کہ علی زیدی نے شوکت خانم کے 3ملین ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرائے۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ علی زیدی وہ رقم ہڑپنا چاہتے تھے، ان سے پوچھا جائے عمران خان کی فیملی کے کس فرد نے ان سے پیسے نکلوائے؟ سعید غنی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں جو کہہ رہا ہوں، اسے ثابت کرونگا۔

امریکا میں شوکت خانم کے لیے چندہ اکٹھا ہوا تھا۔ علی زیدی نے تین ملین ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں ڈلوائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں کس نے کیا لکھا؟ اور کیوں لکھا، اس کا جواب تو میں نہیں دے سکتا۔ جے آئی ٹی کی تجاویز پر عملدرآمد ہو رہا۔

(جاری ہے)

عزیر بلوچ کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوا ہے۔ سعید غنی نے حکومتی وزرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت سے پیسے لے کر کراچی میں دہشت گردی کرانے والوں کے خلاف ان کی زبان کو تالے کیوں لگ جاتے ہیں؟ سانحہ بلدیہ پر علی زیدی نے سوال نہیں کیے۔

کیا عمران خان جی ڈی اے سے پوچھیں گے کہ ذوالفقارمرزا سے کیا رشتہ ہے؟ سعید غنی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر نے غلط دستاویزات کو جے آئی ٹی کہا،وفاقی وزیر کے اس عمل کے بعد ہمارے پاس جے آئی ٹی کو پبلک کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر سفارشات پر عمل ہوا ہے، جے آئی ٹی رپورٹ میں عزیر بلوچ پر جاسوسی کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔وزیرِ تعلیم نے کہاکہ جے آئی ٹی میں حکومتی اتحادی ذوالفقار مرزا بھی ہیں، یقینا ان سے بھی پوچھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ایک وزیر کا کام الزام تراشی کرنا رہ گیاہے