Live Updates

سید طاھر شاہ تحریک انصاف ویلفیئر ونگ نادرن ریجن کے صدر مقرر

منگل 7 جولائی 2020 23:46

سکھر۔ 7جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) سید طاھر شاہ تحریک انصاف ویلفیئر ونگ نادرن ریجن کے صدر مقرر، نوٹیفکیشن جاری ، سید طاھر شاہ نے پی ٹی آئی ٹکٹ پر پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف گزشتہ الیکشن لڑے تھے، ایڈووکیٹ غلام مرتضیٰ برڑو ریجنل سیکریٹری مقرر، مرکزی رہنما سیف اللہ نیازی نے آن لائن حلف لیا۔

(جاری ہے)

نومنتخب عہدیداروں نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اعتماد پر پورا اتریں گے، نومقررہ صدر طاہر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شدید بارشوں کی صورتحال میں بھی آئی ڈبلیو ڈبلیو اپنا کردار ادا کرے گی، بارشوں میں لوگوں کو ریلیف دینے اور بارشوں سے قبل حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیں گے، انصاف ویلفیئر ونگ ایک فلاحی تنظیم کے طور پر کام کرے گی ، گراس لیول پر کام کرکے لوگوں کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے، پیپلزپارٹی نے پچھلے 13 سالوں سے ہمارے ووٹرز کا جینا مشکل کر رکھا ہے، جھوٹے مقدمات کی وجہ سے ہمارے کارکن بہت پریشان ہیں، سندھ حکومت تحریک انصاف کے کارکنوں کو ٹارگٹ بناتی رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات