ملائیشیا نے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس بحال کرنے کیلئے شرط عائد کر دی

پاکستان کی جانب سے پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق ہونے کے بعد ملائیشیا پائلٹوں کو بحال کرے گا: ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 7 جولائی 2020 20:57

ملائیشیا نے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس بحال کرنے کیلئے شرط عائد کر دی
کوالالمپور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-07 جولائی ۔2020ء) ملائیشیا نے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس بحال کرنے کیلئے شرط عائد کر دی ہے۔ ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق ہونے کے بعد ملائیشیا پائلٹوں کو بحال کرے گا۔ ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹوں کو جہاز اڑانے سے روک دیا تھا، ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے میں تمام ہوابازی کے اداروں کو مراسلہ ارسال کر تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹوں کی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تصدیق کے بعد ہی ان پائلٹوں کو جہاز اڑانے کی اجازت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سول ایوی ایشن سے 3 جولائی تک پائلٹوں کی مکمل تفصیلات مانگی گئی تھیں۔ عدم دستیابی پر پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹوں کو روک دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ویتنام کی سول ایوی ایشن کے حکام نے مبینہ جعلی لائنسس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد متعلقہ وزارت کی ہدایت پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے 27 پائلٹس کو معطل کر دیا تھا۔ اب ملائیشیا نے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس بحال کرنے کیلئے شرط عائد کر دی ہے۔ ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق ہونے کے بعد ملائیشیا پائلٹوں کو بحال کرے گا۔

ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس کی تصدیق کیلئے پاکستان کو دو خط لکھے ہیں۔ ترجمان ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے ان خطوط کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن پائلٹس کے پاس مصدقہ لائسنس ہوگا انہیں دوبارہ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ ان کے لائسنس اور قابلیت قانونی ثابت ہوئی تو معطلی ختم کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :