اسلام آباد ہائی کورٹ کا مرغزار چڑیا گھر کیس پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

عدالتی احکامات کے باوجود چڑیا گھر میں قید ہاتھی کاون اور جانوروں کو رہا نہیں کیا گیا، عدالت عدالت عالیہ وزیر موسمیاتی تبدیلی اور وائلڈ لائف بورڈ ممبران کو حلف نامے جمع کرانے کی ہدایت

منگل 7 جولائی 2020 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرغزار چڑیا گھر کیس پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود چڑیا گھر میں قید ہاتھی کاون اور جانوروں کو رہا نہیں کیا گیا جبکہ عدالت کی جانب سے وزیر موسمیاتی تبدیلی اور وائلڈ لائف بورڈ ممبران کو حلف نامے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ کیوں نا وزیر موسمیاتی تبدیلی اور وائلڈ لائف بورڈ ممبران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائی ہاتھی کاون اور جانوروں کو رہا نہ کرکے توہین عدالت کی گئی۔عدالت عالیہ نے کہاکہ وائلڈ لائف بورڈ ممبران اور وزیر موسمیاتی تبدیلی جانوروں پر ظلم کرنے کے مرتکب ہوئے، وائلڈ لائف بورڈ ممبران نے جان بوجھ کر کاون اور جانوروں کو رہا کرنے کے حکم میں رکاوٹ ڈالی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چڑیا گھر فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔