مرتضی وہاب علی زیدی کے پاس جو کاغذات ہیں اس پر دستخط

نہیں،بیرسٹرمرتضی وہاب ٓیہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کون لوگ ہیں جو علی زیدی کو کاغذات دے رہے ہیں،ترجمان سندھ حکومت

منگل 7 جولائی 2020 23:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب علی زیدی کے پاس جو کاغذات ہیں اس پر دستخط نہیںیہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کون لوگ ہیں جو علی زیدی کو کاغذات دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چار دستخط پر مشتمل جے آئی ٹی ان کے پاس ہے جے آئی ٹی دو یا تین نہیں ہوتیںجے آئی ٹی ایک ہوتی ہے دو یا تین نہیں ہوتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان سندھ حکومت نے سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ ، صوبائی وزیر سعید غنی اور پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے جووعدہ کیا تھا کل پورا کیا اور آفیشل ڈاکیومنٹ ہم نے دے دیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ علی زیدی نے خداکی قسم اٹھاکرکاغذدکھادیاجوآفیشل ہے اس کے اندرتوکوئی ذکرنہیںہم تو کہہ رہے تھے پیپلزپارٹی سے بغض کیا جارہا ہے جو ثابت ہوگیا جے آئی ٹی میں سات سرکاری افسران ممبر ہوتے ہیںعزیربلوچ کی جے آئی ٹی بھی ان افسران نے دستخط کرکے محکمہ داخلہ میں جمع کروایا انہوں نے کہا کہ علی زیدی نے قومی اسمبلی کے فلورپر جھوٹ بولامیںنے ان کو پچھلے ہفتے چیلنج کیا تھا لیکن وہ الزامات ثابت نہیں کرسکے رپورٹ ثابت کرتی ہیں کہ سندھ حکومت کا موقف درست تھاسمجھ سے بالا تر ہے کہ ان کوکون دے رہا ہے یہ جے آئی ٹی کیا لیپ ٹاپ پربناتے ہیںکیا وفاقی وزیرالزامات بغیردستخط کے کاغذکے بنیاد پرلگا رہے ہیںمجھے شک ہے کہ علی زیدی کا دماغی توزان درست نہیںمرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا موقف ہے ملکی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے وفاقی وزراء باربار آکربیان دیتے ہیںدوہزارسولہ میں سارے معاملات حل کردیئے گئے تھے قادرپٹیل بھی اپنی صفائی دے چکے ہیں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ چینی بحران عمران خان کی اجازت سے پیدا ہوا اورایکسپورٹ کرنے کی اجازت انہوں نے ہی دی کے ای کے مالک خان صاحب کے دوست ہیںدنیابھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہوئی موجودہ حکومت نے قیمتیں کم کی پر عام آدمی کو تیل نہیں ملا اورحکومت نے مافیا کے آگے گھٹنے ٹیکے دیئے مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا قصوریہ ہے کہ وہ باربارناکام حکومت کو نکیل ڈالنے کی بات کرتی ہے ہم اشوزکی نشاندہی کرتے ہیں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ قومی اسمبلی میں آوازاٹھائی ہے وفاقی وزیرکہہ رہے تھے کہ عزیربلوچ پاگل تھاوفاقی وزیرکو تاریخ کا پتہ نہیں تھابابا لاڈلا ارشد پپو سمیت کئی جرائم پیشہ افراد نے گینگ بنائے مولانا طارق جمیل ،شاہد آفریدی کی تصاویربھی عزیربلوچ کے ساتھ ہیں توپھران کو بھی گرفتارکریںمیں سرکاری ایجنسیوں کے طلب کرنے پر آیا اورتفتیش میں تعاون کیاعلی زیدی تفریق کررہے ہیںاے ٹی سی کا کیس تو عمران خان پر بھی تھا تو کیا وہ بھی دھشتگر ہے میں نے علی زیدی سے کئی سوالات کئے تھے ایک کا بھی جواب نہیں دیا گیاجس جے آئی ٹی کا وہ ذکرکرتے ہیں اس میں شعیب ملک کی بیوی ثانیہ مرزاکا بھی نام ہے سعید غنی نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے یہ چول وزیرہیںمیرے خلاف جورپورٹ آئی وہ جب کلیم امام کے ساتھ اختلافات ہوئے تب منظرپردوبارہ لائی گئی یہ کہتے ہیں کہ عزیربلوچ نے کہاتھاجسٹس وجیہہ الدین اوراکبرایس بابر،عائشہ گلالئی اورریحام خان بھی ہیںریحام خان کو مادرملت کہتے تھے جسٹس وجیہہ اوراکبرایس بابر جھوٹ نہیں بولتے عائشہ گلالئی ریحام نے جوکچھ کہا کہتے ہیں جھوٹ بولتے ہیںامریکا میں شوکت خانم کے لئے تین ملین ڈالر علی زیدی نے اپنے اکائونٹ میں ڈالے ان سے یہ پیسے کس نے نکلوائے عمران خان کی فیملی کے فرد نے پیسے واپس کروایا انہوں نے کہا کہ آصف زرداری وہی کہہ رہے ہیں جو ہم کہہ رہے ہیںعزیربلوچ کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں جاوید ناگوری کابینہ کا حصہ تھا ان کو نکال دیا گیا تھاہمارے ایم این ایم پی ایز اس قسم نامے کے ساتھ نہیں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے جس دعوت کا ذکرکیا جارہا ہے اس میں میں بھی موجود تھاہم ایک شادی کی دعوت میں گئے تھے جہاں ملاقات ہوئی عزیربلوچ سے کس پارٹی کا تعلق نہیں تھاشکورشاد سے پوچھیں استعفی کیوں دیا تھاعزیرجان نے پیپلزپارٹی کے خلاف مظاہرے کس کے کہنے پر کئے حبیب جان کس کی الیکشن مہم چلانے آیا تھاپیپلزپارٹی کے کونسلراورکارکنان مارے گئے انہوں نے کہا کہ کورونا پردھوکہ دیا جارہا ہے مہنگائی ان سے کنٹرول نہیں ہورہی صوبائی حکومتیں ان سے نہیں چل رہی ہیںہربندہ وزیراعظم بننا چاہتا ہے معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا تھا ذوالفقار مرزانے امن کمیٹی کوذیلی تنظیم کا درجہ دیا ان سے پوچھا جائے وہ پارٹی کے نائب صدرتھے پارٹی نے عہدے سے ہٹایابلدیہ جے آئی ٹی میں ملوث پارٹی توان کی اتحادی ہے محمد انورنے کہاہے کہ بھارت سے پیسے لیکر دہشتگردی کروائی ایم کیوایم نے شہرمیں کیا نہیں کیاسانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی تو غیرمتنازعہ ہے اس پر عمل کی بات کیوں نہیں کرتے کیا فہمیدہ مرزاسے سوال کریں گے کہ آپ کے شوہرکیوں وہ کام کرتے تھی