نواب ذوالفقار علی مگسی کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آیت اللہ درانی کے انتقال پراظہارافسوس

منگل 7 جولائی 2020 21:35

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آیت اللہ درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کی صوبے کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔وہ ایک سنئیر اور معتبر سیاستدان اور نفیس انسان تھے۔ انھوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالء مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔