سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، وفاقی وزراء و دیگر کا وزیر خارجہ کو ٹیلی فون ، خیریت دریافت کی

منگل 7 جولائی 2020 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری، وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، وزیر مملکت شہریار آفریدی، مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، سابقہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر خزانہ حماد اظہر ،گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر، ایم این اے جے پرکاش، ایم این اے منزہ حسن، وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب ڈاکٹر شہزاد اکبر، سینیٹر ثناء جمالی، سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جام منالی، سابق سیکرٹری خارجہ ایمبیسڈر ریاض کھوکھر، سابق مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے منگل کو بذریعہ ٹیلی فون وزیر خارجہ سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

ان شخصیات نے وزیر خارجہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ انہوں نے وزیر خارجہ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پھول بھجوائے۔ وزیر خارجہ نے خیریت دریافت کرنے، ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔