پاکستان کی جانب سے دنیا کے جدید ترین جنگی طیارے کی خریداری کا امکان

پاکستان، چین کی جانب سے تیار کیے جانے والے جے 35 اسٹیلتھ جنگی طیارے کا خریدار بن سکتا ہے، طیارہ امریکا کے ایف 35 کی ٹکر کا ہو گا

muhammad ali محمد علی بدھ 8 جولائی 2020 00:13

پاکستان کی جانب سے دنیا کے جدید ترین جنگی طیارے کی خریداری کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 جولائی 2020ء) پاکستان کی جانب سے دنیا کے جدید ترین جنگی طیارے کی خریداری کا امکان، پاکستان چین کی جانب سے تیار کیے جانے والے جے 35 اسٹیلتھ جنگی طیارے کا خریدار بن سکتا ہے، طیارہ امریکا کے ایف 35 کی ٹکر کا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ چین کی جانب سے اپنی تاریخ کے سب سے جدید ترین جنگی طیارے جے 35 کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جے 35 جنگی طیارے 2021 تک باقاعدہ طور پر پروازوں کا آغاز کر دے گا۔ جبکہ اس طیارے کی پروڈکشن 2025 تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ چین کی جانب سے تیار کیے جانے والا فورتھ جنریشن جے 35 جنگی طیارہ امریکا کے ایف 35 اسٹیلتھ طیارے کی ٹکر قرار دیا جا رہا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جے 35 منصوبے کی تکمیل سے چینی فضائیہ بے انتہاء طاقتور ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کی تفصیلات سب سے پہلے 2012 میں سامنے آئی تھیں، جس کے بعد امکان تھا کہ چین یہ منصوبہ 2019 تک مکمل کر لے گا، تاہم کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ اب چین اس منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر پاکستان بھی اس جنگی طیارے کا خریدار بن سکتا ہے۔ بھارت کی جانب سے فرانسیسی رافیل جنگی طیاروں اور روسی طیاروں کی خریداری کے بعد خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان بھی چینی جنگی طیارے خرید سکتا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ چین کی جانب سے تیار کیے جانے والا جے 35 جنگی طیارے اسی کیٹیگری کے دیگر جنگی طیاروں کے مقابلے میں کم قیمت میں۔ امریکا کے ایف 35 جنگی طیارے کی قیمت 79 ملین ڈالرز، فرانسیسی رافیل طیارے کی قیمت 77 ملین ڈالرز جبکہ چینی جے 35 کی قیمت 70 ملیں ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :