ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر امریکہ کی دستبرداری کا اعلان

امریکہ نے اقوامِ متحدہ اور کانگریس کو عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ دستبرداری کا نوٹس دے دیا۔ خبر ایجنسی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر بدھ 8 جولائی 2020 04:50

ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر امریکہ کی دستبرداری ..
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی 2020ء) ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر امریکہ کی دستبرداری کا اعلان۔ امریکہ نے اقوامِ متحدہ اور کانگریس کو عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ دستبرداری کا نوٹس دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اطلاق 6 جولائی 2021ء سے ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت نے کانگریس اور اقوامِ متحدہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے تاہم اس مرحلے کی تکمیل میں ایک سال تک لگ سکتا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفان ڈوجاریک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے عالمی ادارہ صحت کی رکنیت سے دستبرداری کے فیصلے کا اطلاق 6 جولائی 2021 سے ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکہ نے عالمی ادارہ صحت کی اپنی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے سے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا ہے۔ 
 
اقوام متحدہ کے بعد کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی میں ڈیموکریٹ رکن سینیٹر رابرٹ مینینڈز نے بھی کانگریس کو موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کی تصدیق کی ہے۔ رابرٹ مینینڈر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ کہ کانگریس کو نوٹیفیکیشن موصول ہوا ہے کہ امریکہ کے صدر نے وباء کے دوران امریکہ کو عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر دستبردار کر لیا ہے۔

‘ 
 
انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے کے بعد امریکی شہری بیمار رہ جائیں گے اور امریکہ تنہا رہ جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی کے مہینے سے اس فیصلے سے متعلق اپنے ارادوں کا واضح طور پر اظہار کرتے رہے ہیں۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت ’چین کے زیرِ اثر‘ ہے۔