امریکی شہر اٹلانٹا کی میئر کیشا لانس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

کورونا وائرس گھر تک پہنچ گیا ہے، مجھ میں کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں لیکن میرا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ ٹوئیٹ

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر بدھ 8 جولائی 2020 07:31

امریکی شہر اٹلانٹا کی میئر کیشا لانس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2020ء) امریکی شہر اٹلانٹا کی میئر کیشا لانس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر اٹلانٹا کی میئر کیشا لانس بوٹمز بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ کیشا لانس بوٹمز جو کہ نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کے دوران گھر بیٹھے متحرک کردار ادا کرنے کے باعث امریکہ بھر میں مشہور ہو چکی ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے اس بات کا انکشاف اپنی ایک ٹوئیٹ میں کیا۔

(جاری ہے)

میئر کیشا لانس نے لکھا کہ کورونا وائرس گھر تک پہنچ گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ان میں کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں لیکن ان کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ 

علاوہ ازیں انہوں نے ایک نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان کو گزشتہ جمعرات سے معمول سے زیادہ نیند آ رہی تھی جس پر انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ رپورٹ سے وہ دونوں صدمے میں ہیں کیونکہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ انہیں یہ وائرس کہاں سے لاحق ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الرجی کے باعث انہیں معمولی سی کھانسی اور سر درد کی شکایت بھی تھی۔

متعلقہ عنوان :