دعا ہے بارشیں ہمارے لیے باعث رحمت ہوں : شاہد آفریدی

موسم میں یکدم حیرت انگیز تبدیلی اور مون سون کی پہلی بارش کواپنی چھوٹی کیساتھ انجوائے کررہاہوں:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 جولائی 2020 11:34

دعا ہے بارشیں ہمارے لیے باعث رحمت ہوں : شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8جولائی 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے کہا ہے کہ دعا ہے یہ بارشیں ہمارے لئے باعث رحمت ہوں نا کہ پریشانیوں کا سبب بنیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنی چھوٹی بیٹی عروہ کو اٹھائے بارش سے قبل موسم کو انجوائے کرتے ایک تصویر شیئر کی۔

سابق کپتان نے لکھا کہ ’’موسم میں یکدم حیرت انگیز تبدیلی اور مون سون کی پہلی بارش کو وہ اپنی چھوٹی کے ساتھ انجوائے کررہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’امید ہے کہ شدید گرمی کے بعد بارشوں سے کراچی میں گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہو گی۔‘ ساتھ ہی دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے لکھا کہ یہ بارشیں ہمارے لئے پریشانی نہیں بلکہ رحمت کا باعث بنیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مداحوں سے اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھنے کا بھی کہا‘‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش ہوتے ہی جہاں موسم خوشگوار ہوگیا وہیں شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا متعدد سڑکوں، چورنگیوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ دوسری جانب کراچی میں بارش کےنتیجے میں کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام جواب دے گیا، آدھے سے زیادہ شہر کو بجلی کی فراہمی پانچ گھنٹے سے زائد معطل رہی جبکہ بعض علاقوں میں رات گئے تک بحال نہ ہو سکی۔کراچی میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش جبکہ کرنٹ لگنے ، چھتیں و دیواریں گرنے اور دیگر حادثات میں 5 بچوں اور خاتون سمیت9 جاں بحق اور ایک بچی سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔