اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 8 جولائی 2020 12:13

اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسلام آباد ،بالائی پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر، راولاکوٹ 8 ، کوٹلی 5 پنجاب، اسلام آباد 12 ، گولڑہ 9 ، بوکرا 4، راولپنڈی 10 ، فیصل آباد ایک ، خیبر پختونخواہ، دورش 8 ، دیر 4 ، پتن 3 ، کالام 2 سندھ، کراچی لانڈھی ، جناح ٹرمینل 2 اور، گلشن جدید ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت، موہنجوداڑ46 تربت،جیکب آباد44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔