مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب پیش نظر متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم

بدھ 8 جولائی 2020 12:38

مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب پیش نظر متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب پیش نظر متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے دریائوں میں پانی کے بہائو کو 24گھنٹے مانیٹر اور نالوں کی صفائی کے کام کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب کے حوالے سے محکموں اور اداروں کو ہم وقت چوکس رہنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی گئی کہ مون سون سیزن کے پیش نظر دریا?ں میں پانی کے بہا? کو 24گھنٹے مانیٹر کریں اورقائم کنٹرول رومز صورتحال پر کڑی نظر رکھیں جبکہ ضلع کی سطح پر ایمرجنسی پلان تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انسپکشن کمیٹیوں کے باقاعدہ اجلاس کر کے انتظامات کے جائزہ اور رپورٹ مرتب کرنے کا پابند بنایا گیا ہی-اعلی سطحی اجلاس میں مون سون سے قبل نالوں کی صفائی کے کام میں تاخیر پر اظہار برہمی کی گئی اور کہا گیا کہ جون تک نالوں کی صفائی مکمل ہونی چاہئے تھی جس میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی- جبکہ ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی کے کام کو مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائی-اور دریا?ں کے حفاظتی بند اور پشتوں کی مضبوطی کے کام کو چیک کیا جائی-شہروں میں نکاسی آب کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت جامع پلان مرتب کیا جائی-محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی کہ تمام اضلاع میں سانپ کے کاٹنے کے علاج کی میڈیسن وافر مقدار میں موجود ہونی چاہئی-اور نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے لئے موثر پلان پہلے سے ترتیب دیاجائی-دریا?ں کے کیچمنٹ ایریاز میں ہونے والی بارشوں کی ڈیلی رپورٹ مرتب کی جائی-کسی بھی نا گہانی صورت میں متعلقہ محکموں اور ادارے اپنا ہنگامی پلان تیار رکھیں-

متعلقہ عنوان :