فیسکو کا برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پرمینٹیننس کے کام کے باعث کل فیصل ۱ٓباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

بدھ 8 جولائی 2020 12:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) فیصل ۱ٓباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پرمینٹی ننس کے کام کے باعث کل 9 جولائی بروز جمعرات کو فیصل ۱ٓباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیاہے۔فیسکو کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ ۱ٓج جمعرات9جولائی کو صبح7سے دن11بجے تک 132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے کینال،ساندل،سکارپ ون،دارالا حسان اور سکارپ ٹو فیڈر 132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے کریم ٹائون فیڈر 132کے وی امیں پورگرڈسٹیشن کے نیولنگرانہ فیڈر 132کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن کے پٹھان کوٹ فیڈر 132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک،ملتان کیمیکل،پی اے بی سی،کمال،برائٹو کیمیکل لمیٹڈاورکارس پینٹ فیڈر132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈر 132کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے منظور پارک،سنت سنگھ روڈ اور نشاط مل ون فیڈر132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے پکا انا فیڈر صبح سات سے دن بارہ بجے تک 132کے و ی ٹھیکریوالا گرڈسٹیشن کے الفرید ،سوہل اورٹھیکریوالا فیڈر 9جولائی کو صبح چھ سے دن بارہ بجے تک 132کے چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے بنڈالہ،سکارپ ٹو،سکارپ ون،پارکو،کینال،کمال،زیڈ ٹی ایم،نوروالے،جھمرہ سٹی،ساندل،سلطان نگر،رسول پور اور دارالاحسان فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن اور 132کے وی ایگری یونیورسٹی گرڈسٹیشن سے 30میگاواٹ تک لوڈ شیڈنگ کی جائے گی ۔