اعلی سیاسی شخصیات کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ،

ان کی خیریت دریافت کی ،صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار

بدھ 8 جولائی 2020 12:58

اعلی سیاسی شخصیات کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) اعلی سیاسی شخصیات نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر کی خیریت دریافت کی ہے ،انہوں نے وزیر خارجہ سے ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہارکیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کرنے والی شخصیات میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، بیرسٹر فروغ نسیم، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری، وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، سابقہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر ،گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر، ایم این اے جے پرکاش، ایم این اے منزہ حسن، وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب ڈاکٹر شہزاد اکبر، سینیٹر ثناء جمالی، سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جام جمالی، سابق سیکرٹری خارجہ ایمبیسڈر ریاض کھوکھر اور سابق مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی شامل ہیں جنہوں نے منگل کو بذریعہ ٹیلی فون وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ ان شخصیات نے وزیر خارجہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیںاور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور انہیں پھولوں کا تحائف بھی بھجوائے ہیں۔ وزیر خارجہ نے خیریت دریافت کرنے، ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا ئوں اور نیک تمناوں کا اظہار کرنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ وزیر خارجہ کورونا کووڈ 19کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وہ قرنطینہ میں ہیں۔