افغان صوبہ غزنی میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، ڈسٹرکٹ پولیس چیف سمیت 3 پولیس اہلکار جاں بحق

بدھ 8 جولائی 2020 13:19

افغان صوبہ غزنی میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، ڈسٹرکٹ ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف سمیت 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان واحداللہ جمعہ زادا نے بتایا کہ بدھ کی صبح ضلع دہ یک میں پولیس کی گاڑی عسکریت پسندوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب کیے گئے بم سے ٹکرا گئی جس کے باعث ڈسٹڑکٹ پولیس چیف حبیب اللہ خان سمیت 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ عسکریت پسندوں نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔