امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کو چین کی سطع تک کم کرے،چین

بدھ 8 جولائی 2020 13:19

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) چین کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کو چین کی سطع تک کم کرے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے اسلحہ کنٹرول شعبہ کے سربراہ فو کانگ نے کہا کہ چین کو سہ فریقی مذاکرات میں شامل ہونے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ چین کی سطح تک اپنے جوہری ہتھیاروں کو کم کرنے پر راضی ہے تو چین امریکہ اور روس کے ساتھ سہ فریقی ہتھیاروں کے کنٹرول کے مذاکرات میں حصہ لینے پر خوشی محسوس کرے گا ۔

واضع رہے کہ امریکی صدر نے چین سے بار بارمطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ اور روس کے مابین جوہری ہتھیاروں کے معاہدے جو کہ اگلے سال فروری میں ختم ہونے والا ہے کی توسیع کے لئے سہ فریقی مذاکرات میں شامل ہوں۔