رافیل نڈال کی میڈرڈ اوپن میں شرکت کی تصدیق، یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پر مزید شکوک و شبہات
بدھ 8 جولائی 2020 13:19
(جاری ہے)
رافیل نڈال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے دیرینہ ڈیوس کپ کے ساتھی کی طرف سے جواب دیا ہے کہ ہم ستمبر میں میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ملتے ہیں۔
ہسپانوی عالمی نمبر دو ٹینس سٹار رافیل نڈال نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ میری اس وقت فلشنگ میڈو کا سفر کرنے کی بہت کم خواہش ہے۔ گزشتہ سال کے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رافیل نڈال کی روس کے ڈینیئل میڈویڈوف کے خلاف پانچ سیٹ کی پر جوش کامیابی نے انہیں سوئس سٹار راجر فیڈرر کے 20 گرینڈ سلام ٹائٹل کے ایک ریکارڈ میں شامل کر دیا تھا اور اب وہ راجر فیڈرر کا 20 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے میں صرف ایک گرینڈ سلام میں فتح کے منتظر ہیں۔ رافیل نڈال نے اب تک 19 فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیلے ہیں جن میں سے انہوں نے 12 ٹائٹل اپنے نام کئے ہیں۔ نئے اے ٹی پی کیلنڈر شیڈول کے مطابق فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 27 ستمبر سے رولینڈ گراس پر شروع ہوگا ۔رافیل نڈال کے پاس راجر فیڈرر کا 20 گرینڈ سلام ٹائٹلز کا ریکارڈ برابر اور توڑنے کا بہترین موقع ہے کیونکہ 38 سالہ سوئس سٹار راجر فیڈرر رواں سال کے شروع میں گھٹنے کی سرجری کے بعد بقیہ 2020ء سیزن سے محروم ہو گئے ہیں۔ وہ فٹنس مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے بعد آئندہ سال ٹینس کورٹس میں ایکشن میں نظر آئیںگے۔17 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح سربین سٹار نوویک جوکووچ جنہوں نے کورونا وائرس کے لئے مثبت تجربہ کرنے سے پہلے یو ایس اوپن کے بارے میں ابتدائی شکوک و شبہات کو ختم کیا تھا، تاحال یو ایس اوپن ٹینس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ چھ بار ڈبلیو ٹی اے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی فاتح امریکن ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے تصدیق کی ہے کہ وہ فلشنگ میڈو میں بھرپور شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ پیشہ ورانہ دورے کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے مارچ کے بعد معطل ہونے کے بعد آئندہ ماہ کے اوائل میں شروع ہوںگے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.