لدھا کے علاقے میں زائرین کی پک اپ کو حادثہ ،5 افراد جاں بحق ، بیس سے زائد زخمی

بدھ 8 جولائی 2020 13:47

وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) لدھا کے علاقے میں زائرین کی پک اپ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان میں مچن بابا کی زیارت سے واپسی پر لدھا کے علاقے میں زائرین کی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوار 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی جہاں 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ زائرین کا تعلق ممہ خیل سرائے نورنگ سے ہے جو مچن بابا کے مزار گئے تھے۔جاں بحق افراد کی نمازجنازہ لکی مروت میں ان کے آبائی گاؤں ممہ خیل سرائے نورنگ میں ادا کی گئی۔