کسی بھی سرکاری ہسپتال میں او پی ڈی سمیت کوئی بھی شعبہ بند نہیں ہونا چاہیے ‘ پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز

کورونا وائرس ایک حقیت ،ڈبلیو ایج او اور امریکہ کی سی ڈی سی ہیلتھ آرگنائزیشن کی باتوں کی اندھی تقلید کی بجائے ثبوت کودیکھنا چاہیے

بدھ 8 جولائی 2020 13:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) نامور آرتھو پیڈک سرجن،گھر کی ہسپتال کے چیئرمین و آرتھو پیڈک اینڈ سپائن سنٹر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک حقیت ہے یہ وائرس نیا نہیں ہے،یہ گروپ2019میں دریافت ہوا ہے تو لفظ کووڈ19لگا دیا گیا ،ہمیں ڈبلیو ایج او اور امریکہ کی سی ڈی سی ہیلتھ آرگنائزیشن کی باتوں کی اندھی تقلید کی بجائے ثبوت کودیکھنا چاہیے،ہڈی جوڑ کے مریض کا آپریشن اگر پہلے 24سے 48گھنٹے میں نہ کیا جائے تو بعد میں اس کا علاج بہت پیچیدہ ہو جاتا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھرگی ہسپتال میں کورونا وبا کے باعث لاک ڈائون کے دوران آرتھو پیڈک اینڈ سپائن سنٹر میں 1700سے زائد کامیاب آپریشنز کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کسی بھی سرکاری ہسپتال کا آرتھوپیڈک آپریشن تھیٹر بند نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی کوئی او پی ڈی بند ہونی چاہیے۔ سرکاری ہسپتالوں میں فوری آپریشن کی بجائے ہڈی جوڑ کے مریضوں کو آپریشن کا وقت دیا جا رہا ہے جو عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کام شروع کرنے سے پہلے اللہ سے دعا کریں اللہ اس وبا سے محفوظ رکھے اور آپ اپنا کام جاری و ساری رکھیں ۔ ہاروڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کم از کم 2021تک رہے گا۔پلازما ابھی تک ثابت نہیں ہے کہ دینے کا فائدہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جو ویکسین ابھی تک بنی ہے اس کاسب سے پہلا تجربہ افریقہ میں شروع ہو گیا ہے۔

ہمیں اپنا مفاد دیکھنا ہے،کسی کا نہیں سوچنا،ہمارے ہاں بہت قابل لوگ موجود ہیں۔صحت کے ماہر قابل لوگ جومشورہ دیں اس پر عمل کرنا چاہیے۔ماسک،شیٹ،پی پیز کا استعمال کیا جائے۔فلم ستارے لا کر آگاہی مہم کی بجائے صحت کے ماہر لوگوں سے آگاہی دی جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹریاسمین راشد ایک مخلص اور ایماندار خاتون ہیں مگر بیوروکریسی ان کو غلط گائیڈ کرتی ہے۔پیمرا کا59ہزارکا انجکشن ہے پاکستان میں چھ ،چھ لاکھ کا فروخت کیا گیا ہے۔میں شروع سے سمارٹ لاکھ ڈان کے حق میں تھا۔ہم مکمل لاک ڈان برداشت نہیں کرسکتے۔احتیاط کریں۔کاروباری زندگی جاری رکھیں،اتنا ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔بزرگ ٹھیک ہو رہے ہیں جوان مر رہے اس کے بارے میں قیاس آرائیوں پر یقین نہ کریں ۔