وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ’’گھریلو تشدد سے حفاظت اور روک تھام‘‘کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا ٹویٹ

بدھ 8 جولائی 2020 14:20

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ’’گھریلو تشدد سے حفاظت اور روک تھام‘‘کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد گھریلو تشدد سے '' حفاظت اور روک تھام'' کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ٹویٹر پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ گھریلو تشدد سے حفاظت اور روک تھام کے مسودہ قانون کو بل کو ہماری وزارت انسانی حقوق نے تیار کیا ہے، سی سی ایل سی اور کابینہ سے منظوری کے بعد آج بدھ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کے حوالے سے ہمارا بل وباء کے باعث لگنے والی پابندیوں سے پہلے کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے پاس موجود ہے امید ہے کہ اس میں جلد تیزی آئے گی۔