اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا پول کھول دیا

بھارت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی کا غلط رنگ دے رہا ہے،بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے کو غیر متزلزل نہیں کر سکتے، منیر اکرم

بدھ 8 جولائی 2020 14:20

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارتی ریاستی دہشتگردی ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا پول کھولتے ہوئے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی کا غلط رنگ دے رہا ہے،بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے کو غیر متزلزل نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی کا غلط رنگ دے رہا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہیں، بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے کو غیر متزلزل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے کی جانے والی دہشتگردی سے متاثر ہے، بھارت پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے دہشتگرد گروپوں کی اعانت کر رہا ہے اور کراچی میں چین کے قونصلیٹ کے حملے میں بھی بھارت ملوث تھا۔

(جاری ہے)

منیر اکرم ہے کہا کہ بھارت میں اسلامو فوبیا عروج پر ہے، رواں سال فروری میں نئی دہلی کے مسلم کش فسادات اسلامو فوبیا کی واضح مثال ہیں، بی جے پی کی حکومت آر ایس ایس کے ہندوتوا کے انتہا پسند نظریے پر عمل پیرا ہے اور بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو دبایا جا رہا ہے، بھارتی اقدامات کے باعث بھارت میں 18 کروڑ مسلمانوں کی زندگی خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریت کے قانون میں تبدیلی سے لاکھوں مسلمانوں سے شہریت چھن جانے کا خطرہ ہے، بھارتی مسلمانوں پر بھارت میں کورونا پھیلانے کا الزاما لگایا گیا، ہندتوا نظریے کی انتہا پسندی خود ایک دہشتگردی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر کی تقریر پر بھارت کی جانب سے واویلا کیا گیا اور بھارتی مستقل مندوب سفارتی آداب کو بھلا کر پاکستان کے خلاف چلانے لگے۔منیر اکرم نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے خطرات کا فوری نوٹس لے۔