ْجو کیس میر شکیل الرحمان کے خلاف بنایا گیا وہ نیب کے دائرے میں آتا ہی نہیں، اعتزاز احسن

بدھ 8 جولائی 2020 14:20

ْجو کیس میر شکیل الرحمان کے خلاف بنایا گیا وہ نیب کے دائرے میں آتا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) ممتاز قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جو کیس میر شکیل الرحمان کے خلاف بنایا گیا ہے وہ نیب کے دائرے میں آتا ہی نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ کرپشن کا معاملہ نہیں محض ایک دیوانی مقدمہ ہے جو زیادہ سے زیادہ ایل ڈی اے ایکٹ کے تحت چلایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کیس میر شکیل الرحمان کے خلاف بنایا گیا ہے وہ نیب کے دائرے میں آتا ہی نہیں اس طرح 34 سال پرانے مردے کو قبر سے نکالنے سے نیب کی بدنیتی واضح ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :