وزیر اعظم عمران خان کووڈ۔19 کے اقتصادی و سماجی اثرات کے حوالے سے آئی ایل او کی عالمی کانفرنس سے

کل خطاب کریں گے

بدھ 8 جولائی 2020 14:26

وزیر اعظم عمران خان کووڈ۔19 کے اقتصادی و سماجی اثرات کے حوالے سے آئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) وزیر اعظم عمران خان کووڈ۔19 کے اقتصادی و سماجی اثرات سے متعلق انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن(آئی ایل او) کی عالمی کانفرنس سے کل بدھ کو خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ عالمی رہنمائوں کی سب سے بڑی آن لائن کانفرنس ہے جس میں متعدد ممالک کے سربراہان، حکومتی، آجر اور اجیر طبقات کے نمائندگان اظہار خیال کر رہے ہیں۔

کانفرنس کا آج چوتھا روز ہے اور (کل) جمعرات کو کانفرنس اختتام پذیر ہو گی۔ آج کا دن عالمی رہنماؤں کے خطاب کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل، کوریا، سری لنکا سمیت کئی ممالک کے صدور اور وزیراعظم بھی کل کانفرنس کے اہم مقررین میں شامل ہیں۔