چلڈرن ہسپتال فیصل ۱ٓباد کے ماہرین امراض قلب کا شاندار کارنامہ،

پہلی بار بغیر آپریش کے 10سالہ بچی کے دل کے سوراخ کو بند کردیا گیا

بدھ 8 جولائی 2020 14:31

چلڈرن ہسپتال فیصل ۱ٓباد کے ماہرین امراض قلب کا شاندار کارنامہ،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) چلڈرن ہسپتال فیصل ۱ٓباد کے ماہرین امراض قلب نے شاندار کارنامہ سرانجام دیتے ہوئیپہلی بار بغیر آپریش کے 10سالہ بچی علیشہ کے دل کے سوراخ کو بند کردیا ہے جس کے بعد مذکورہ بچی تیزی سے روبصحت ہورہی ہے۔ ڈاکٹر عثمان رشید سینئر کاڈیالوجسٹ ہیڈ آف دی کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ چلڈرن ہسپتال فیصل آبادنے بدھ کے روز اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پنجاب اورپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلڈرن ہسپتال میں انجیوگرافی یونٹ کا آغاز کیا گیا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ رب کائنات کی رحمتوں کے صدقے ہسپتال میں پہلی بار 10سالہ بچی علیشہ کے دل میں سوراخ کا آپریشن کیا گیا جو اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے انتہائی کامیاب رہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ10سالہ بچی علیشہ دختر محمد سجاد سکنہ اٹھارہ ہزاری جھنگ کے دل میں پیدائشی سوراخ تھا جسے جسم میں کٹ لگائے بغیر ایک کامیاب آپریشن کے ذریعے بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک خاص قسم کی جالی ہوتی ہے جسے میڈیکل زبان میں پی ڈی اے ڈیوائس کہتے ہیںجس کے ذریعے آپریشن کیا گیا ہے جو کامیاب رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر آئندہ بھی اس طرح کا کوئی کیس آتا ہے تو ان کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ غریب اور حقدار بچوں کو فری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ انٹرلوپ کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے انجیوگرافی مشین ہسپتال کو عطیہ کی ۔

اس موقع پرچلڈرن ہسپتال فیصل ۱ٓباد کے ایم ایس ڈاکٹر حبیب بٹر نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکر ادا کرتے اور اپنی ٹیم و سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی محنت سے ہمیں اتنی بڑی کامیابی نصیب ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اب دل کے امراض میں مبتلا بچوں کے والدین کوانہیں لاہور لے جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب انشااللہ چلڈرن ہسپتال میں ہی ان کاعلاج ہوسکے گا۔