52 ارب روپے لاگت سے102میگا واٹ گلپور ہا یئڈروپاور پراجیکٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کردی

پراجیکٹ نے کمرشل آپریشن حاصل کرلیا اور قومی گرڈ کیلئے سستی بجلی پیدا کررہا ہے ،ایم ڈی نیسپاک

بدھ 8 جولائی 2020 14:31

52 ارب روپے لاگت سے102میگا واٹ گلپور ہا یئڈروپاور پراجیکٹ نے بجلی کی پیداوار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) 52ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونیوالے 102میگا واٹ گلپور ہا یئڈروپاور پراجیکٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے۔ نیسپاک کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے میڈیا کو بتایا کہ گلپور ہا یئڈروپاور پراجیکٹ نے کمرشل آپریشن حاصل کرلیا ہے اور قومی گرڈ کے لئے سستی بجلی پیدا کررہا ہے ، نیسپاک نے میسرز ایم ڈبلود ایچ کارپوریشن امریکہ کے ساتھ مشترکہ جائینٹ ونچر میں 102 میگا واٹ گلپور ہایئڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے میسرزمیرا پاور لیمیٹڈ کے لیے کنسلٹنسی خدمات فراہم کیں،گلپور ہائڈ رو پاور پروجیکٹ کی کامیابی سے تکمیل کیلئے نیسپاک نے اہم کردار ادا کیا ،نیسپاک نے منصوبے کے لیے مختلف سرکاری اداروں سے منظوری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ میر ا پاور لیمیٹڈ کو مکمل تکنیکی مدد فراہم کی اور ساتھ ہی تعمیرکے دوران پیدا ہونے والے امور کو حل کرنے میں ای پی سی ٹھیکیدار کی مدد کرتا رہا جبکہ اس پراجیکٹ کی تکمیل نیسپاک کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں نیسپاک نے 84 مگا واٹ نیو بونگ ہائڈرو پاور پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے مشاورتی انجینئرنگ خدمات فراہم کیں جو پاکستان کا پہلا ہائیڈرو آئی پی پی ہے ،گلپور ہائڈروپاور پلانٹ دریائے پونچھ پر واقع پن بجلی گھر پر مبنی ایک منصوبہ ہے جو آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی میں گلپور کے قریب دریائے جہلم کی ایک اہم ٹریبیوٹری ہے،منصوبے کے لیے فنانسنگ کوریا ایکزم بنک ،ایشین ڈویلپمنٹ بنک (اے ڈی بی) ، انٹرنشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) ، اسلامک ڈویلپمنٹ بنک اور ای سی او بنک نے فراہم کی،یہ پراجیکٹ حکومت پاکستان کی پاور جنریشن پراجیکٹس 2002 کی پالیسی کے تحت مکمل کیا گیا ہے ِاس منصوبے مں اوسطا 102 میگاواٹ کی سالانہ توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے ، اس پروجیکٹ کو کم سے کم وقت میںمکمل کیا گیاہے، اس منصوبے کی کل لاگت 52 ارب روپے ہے