کھیرتھر کینال اور اس کی ذیلی شاخوں میں پانی کی کمی کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد

بدھ 8 جولائی 2020 15:14

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) کھیرتھر کینال گڑھگ کے مقام پر سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء میر چنگیز خان جمالی کی سربراہی میں کھیرتھر کینال اور اس کی ذیلی شاخوں میں پانی کی کمی کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سید خورشید شاہ کی ہدایت پر اقبال احمد پلیجو این ڈبلیو سی۔

ایکئیسن عطاء اللہ اور این ڈبلیوسی اور ایکئیسن کھیرتھر کینال سکندر علی زہری۔ ایس ڈی او کریم بخش جویا۔ سب انجنیئر ریاض احمد داروغہ اللہ بخش و دیگر نے شرکت کی۔ میٹنگ میں زمیندار ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی شبیر خان عمرانی۔ جنرل سیکرٹری ضلع جعفر آباد میر حاکم خان جمالی۔

(جاری ہے)

ہزار خان جمالی۔ عمران خان جمالی۔ امام بخش جمالی۔

بگن خان جمالی۔ کامریڈ لطیف جمالی۔ محمد صادق جمالی و دیگر نے شرکت کی۔ میٹنگ میں میر چنگیز خان جمالی۔ حاجی شبیر احمد خان عمرانی۔ ایکسیئن کھیرتھر کینال سکندر علی زہری نے کھیرتھر کینال میں پانی کی کمی کے حوالے سے اے سی اقبال احمد پلیجو کو دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ میر چنگیز خان جمالی نے سید خورشید شاہ کا شکریہ ادا کیا کہ ان سے ملاقات کے بعد آج گڑھگ کے مقام پر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

ہم سید خورشید شاہ و سندھ محکمہ ایریگیشن کے آفیسران کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح آج بھی ہم سے تعاون کیا۔ اور ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمیشہ اس طرح ہم سے تعاون جاری رکھیں گے تاکہ بلوچستان میں ٹیل کے علاقے آباد ہوں اس موقع پر اے سی محمد اقبال پلیجو نے مکمل طور پر یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کو اس کے حصے کا پانی دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

اس وقت گھڑنگ کے مقام پر آٹھ فٹ تین انچ پانی ہے اس کی بہتری کے ہم کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیرتھر کینال کو جب ڈی سیٹلنگ نہیں ہوگی۔ تب تک پانی کی فراہمی کی کمی کا سامنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کھیرتھر کینال کے مقام پر ڈی سیٹلنگ ہونے سے شارٹ فعال میں کمی ہوگی۔ اس موقع پر میر چنگیز خان جمالی حاجی شبیر احمد خان عمرانی میر حاکم جمالی نے سید خورشید شاہ و دیگر محکمہ ایریگیشن آفیسران کا شکریہ ادا کیا۔