Live Updates

سلانوالی، مجموعی عالمی ہارٹیکلچر میں پاکستا ن کی تجارت کا حصہ 0.5فیصد ہونا باعث تشویش ہے، نویداسلم وڑائچ

بدھ 8 جولائی 2020 15:20

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) ڈائٹریکٹر کینو گرورز ایسوسی ایشن وسینئرراہنما پی ٹی آئی چوہدری نویداسلم وڑائچ نے کہا ہے کہ پھلوں اورسبزیوںکی عالمی تجارت کا سالانہ حجم 200ارب ڈا لر ہے، مجموعی عالمی ہارٹیکلچر میں پاکستا ن کی تجا ر ت کا حصہ 0.5فیصد ہو نا باعث تشویش ہے، ضرورت ا س امر کی ہے کہ حکومتی سطح پر پاکستان کی ا س تجا ر ت کا حصہ بڑھا یا جا ئے، سفارتی رابطوںمیں استحکام اور نئی منڈیوں تک رسائی کے ذریعے بر آمدات میں اضافے کے وسیع امکانات موجودہ ہیں۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کااظہارانہوںنے کینو گر ورزایسوسی ایشن کے وفدسے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ کینوکی برآمدات میںاضافے کیلئے حکو مت ترجیحی بنیادوں پر اقد اما ت کر ے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات