طوفانی بارشیں مزید ہوئیں تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے، میئر کراچی نے خبردار کردیا

پہلے کچرے کے ڈسپوزل کو بہتر بنانا ہوگا، سندھ اور وفاق کو بتایا کہ بارشوں سے پہلے نالے صاف کرلیں،وسیم اختر

بدھ 8 جولائی 2020 16:23

طوفانی بارشیں مزید ہوئیں تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے، میئر کراچی نے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ طوفانی بارشیں مزید ہوتی ہیں تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے، حالات کنٹرول کا دعوی نہیں کیا جو وزیر بلدیات نے بتایا اس سے عوام کو آگاہ کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ جب تک کچرے کا ڈسپوزل نہیں ہوگا نالوں میں کچرا آتا رہے گا، انجینئرز لگادیں اربوں کھربوں خرچ کردیں صفائی نہیں ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

وسیم اختر نے کہا کہ پہلے کچرے کے ڈسپوزل کو بہتر بنانا ہوگا، سندھ اور وفاق کو بتایا کہ بارشوں سے پہلے نالے صاف کرلیں۔میئر کراچی نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے بڑے 38 نالوں کی صفائی جاری ہے، کے ایم سی کے پاس مشینیں اور وسائل نہیں ہیں۔کے ایم سی کے 12 میں سے 9 پانی کے پمپس خراب ہیں، 9 پمپس کی مرمت کرائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔