فلسطینی اراضی پر اسرائیلی ڈاکہ زنی روکی جائے، او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضے اور توسیع پسندانہ اقدامات کو مسترد کرچکی ہے،بیان

بدھ 8 جولائی 2020 16:30

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) سلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی اراضی پر اسرائیلی ریاست کی ڈاکہ زنی روکی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق او آئی سی کی طرف سے جاری بیان میں مشرق وسطی میں عالمی برادری کی زیرنگرانی امن مواقع کے حصول کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف بن العثیمین کی جانب سے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو ایک مکتوب ارسال کیاجس میں انہوں نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کے الحاق کے اعلان کومسترد کردی اور کہا کہ اسرائیل غرب اردن کے الحاق کے اعلان کے نتیجے میں امن کے تمام مواقع ضائع کررہا ہے۔سلامتی کونسل کے ارکان اور اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس اور امریکا پر مشتمل بین الاقوامی چاررکنی کمیٹی کے ارکان کو بھی مکتوب ارسال کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے غرب اردن کا اسرائیل سیالحاق روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنے اور اسرائیل پر فلسطینی علاقوں پرقبضے کے پروگرام کو منسوخ کرنے کے لیے دبائو ڈالنے کا مطالبہ کیا۔اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف بن العثیمین نے فلسطینی علاقوں اور فلسطینی ریاست کے حوالے سے اپنا موقف واضح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضے اور توسیع پسندانہ اقدامات کو مسترد کرچکی ہے اور فلسطینی اراضی پر یہودی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھ کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور امن کے مواقع برباد کررہا ہے۔

انہوں نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے عالمی برادری کی زیرنگرانی امن بات چیت شروع کرنے اور تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔