لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ 8 جولائی 2020 17:07

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میںموسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،تاہم بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخواہ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کیمطابق لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں،نارووال،سیالکوٹ،گجرات،گوجرانوالہ،سرگودھا،فیصل آباد،اٹک،جہلم،چکوال،راولپنڈی،مری،ٹیکسلا میںآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ صوبہ کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

ٍمحکمہ کیمطابق گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مروب رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز صوبائی دارالحکومت میںریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم36ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ38ڈگری سینٹی گریڈ رہاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب72فیصد رہا۔