ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پولیس کی کاروائیاں، منشیات برآمد، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 8 جولائی 2020 17:27

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پولیس کی کاروائیاں، منشیات برآمد، ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،3 ملزمان گرفتار 1 کلو سے زاہد چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد سب انسپکٹر شہباز احمد تھانہ لِلہ نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ساجد اقبال ولد محمد اقبال ساکن اتھر پنڈدادنخان سے 1 کلو 100 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 600 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)



اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد بلال تھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فیضان اسد ولد اسد علی ساکن کالا گجراں جہلم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر مناظر حسین تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد جہانگیر ولد محمد حسین ساکن نکودر دینہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے سب انسپکٹر تھانہ لِلہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ سٹی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم کے لیے شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :