وہ بھارتی شخص جو 100 سال کے دوران 2 عالمی وباوں کا شکار ہونے کے باوجود زندہ بچ گیا

106 سالہ مختار احمد 1918 میں ہسپانوی فلو کے دوران 4 سال کے تھے،آج کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 8 جولائی 2020 17:43

وہ بھارتی شخص جو 100 سال کے دوران 2 عالمی وباوں کا شکار ہونے کے باوجود ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-08جولائی 2020ء) 106 سالہ مختار احمد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق انسانی تاریخ کا سب سے حیران کن معجزہ دیکھنے میں آیا ، وہ واحد شخص جو 100 سال کے دوران 2 عالمی وباوں کا شکار ہونے کے باوجود زندہ بچ گیا، بھارت سے تعلق رکھنے والا 106 سالہ بزرگ 100 سال قبل اسپینش فلو کی وبا کا بھی شکار ہوا تھا، اب کورونا وائرس سے بھی متاثر ہوا تاہم صحتیاب ہونے میں کامیاب رہا۔

مختار احمد 1918 میں ہسپانوی فلو کے دوران 4 سال کے تھے۔مختار احمد کا کہنا ہے کہ مجھے زندہ رہنے کی توقع نہیں تھی لیکن مناسب علاج کرانے کے بعد میں صحت یاب ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اس طرح کی وبائی بیماری کبھی نہیں دیکھی۔

(جاری ہے)

۔اس سے قبل اٹلی میں ایک 101 سالہ بزرگ شخص کورونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

بتایا گیا کہ مذکورہ شخص دنیا کو وہ شخص ہے جو 2 عالمی وباوں کا شکار ہو چکا۔ یہ شخص آج سے 100 سال قبل پھیلنے والی عالمی وبا اسپینش فلو کا بھی شکار ہوا تھا۔ تب یہ شخص ایک نومولود بچہ تھا اور وائرس کا شکار ہو گیا تھا، تاہم بعد ازاں صحتیاب ہونے میں کامیاب رہا۔ اب یہی شخص کرونا وائرس کا بھی شکار ہوا اور معجزنہ طور پر دوبارہ سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہا۔

اس خبر کو اٹلی سے کئی روز بعد آنے والی واحد مثبت خبر قرار دیا جا رہا تھا۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ19 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک پانچ لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد11956877 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد4506644 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک546765 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ سے متاثر ہوا ہے، جہاں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد31 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 34 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔