پی ٹی آئی کو صرف اپنے مطلب کی چیزیں پسند آتی ہیں، رانا مشہود

جے آئی ٹی میں ثابت ہوگیا ہے کہ ان کے ساتھی ذوالفقار مرزا پوری طرح ملوث تھے، رہنما مسلم لیگ (ن)کے بات چیت

بدھ 8 جولائی 2020 18:06

پی ٹی آئی کو صرف اپنے مطلب کی چیزیں پسند آتی ہیں، رانا مشہود
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو صرف اپنے مطلب کی چیزیں پسند آتی ہیں، پی ٹی آئی انصاف کا نعرہ لگا کر آئی، جے آئی ٹی میں ثابت ہوگیا ہے کہ ان کے ساتھی ذوالفقار مرزا پوری طرح ملوث تھے، جے آئی ٹی کی روشنی میں جو لوگ اس کام میں ملوث تھے ان کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے اس طرح کے عناصر کی سرپرستی نا کرنے سے سندھ میں امن کا قیام ہوسکتا ہے جے آئی ٹی کے اوپر جس کو اعتراض ہے تو وہ جوڈیشل کمیشن بنا لیں، جے آئی ٹی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہو اس پر عمل ہونا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں اے پی سی اجلاس میں شرکت کے بعد لاہور روانگی سے قبل سکھر میں پی ایم ایل ن ڈسٹرکٹ سکھر کے عہدے داروں صدر خورشید احمد میرانی، جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان،سینئر نائب صدر سعید حسین مغل، نائب صدر آغا عارف درانی، انفارمیشن سیکریٹری گل حسن کھوسو، کوآرڈینیٹر عبدالفتاح ابڑو، جوائنٹ سیکریٹری شیخ نظام جان، فنانس سیکریٹری طفیل احمد شیخ، نائب صدر احمد حسین بھٹی، خیر بخش بروھی، یونس راجپوت، سینئر رہنما محمد سلیمان کھوسو، اللہ داد بوزدار، تعلقہ روھڑی کے صدر فھیم گرگیج،، وزیر علی شیخ، سکھر سٹی کے آرگنائزر خالد آرائیں،عدنان راجپوت،چوھدری مجاہد ربنواز مری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ لاڑکانہ ڈویژنل صدر احسان سومرو و دیگر رہنما موجود تھے،رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت میں پاکستان معاشی طور پر مضبوط رہا ہے،کنٹینر پر چڑھ کر بولے جانے والے جھوٹ عوام کے سامنے آچکے ہیں سندھ میں ہماری حکومتیں رہی ہیں یہاں کی عوام کے ساتھ ہمارا گہرا تعلق ہے، ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے سندھ کی عوام کے لئے ہر حوالے سے کام کیا ہے انہوں نے مزید کہا کے پارٹی کی تنظیم نو و دیگر مسائل کے لئے سندھ آیا ہوں،آج انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کی عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہے،ملک میں کاروبار بند ہو گئے ہیں، کرونا سے پہلے ہی حکومت نے عوام کا برا حال کر رکھا ہے،پی ٹی آئی کی ناقص پالیسی کی وجہ سے پاکستان کو تاریخی قرضہ لینا پڑااور پاکستان قرض کی دلدل میں پھنس گیا،لاک ڈاؤن کے دوران حکومت میں معیشیت کی گرفت منفی ہوچکی ہے جو کبھی نہیں ہوئی تھی انہوں نے کہا کے ہم نے انہیں دو سال کا ٹائم دیا تاکہ یہ کوئی اعتراض نا اٹھائیں، دو سال احتساب کے نام پر اپوزیشن کے لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالا گیا وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی کی تمام سیاہ کاریاں کو ہم عوام کے سامنے لے کر آئیں گے۔