وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سندھ میں انگریزی میڈیم اور کمپری ہینسو ہائی اسکول کے حوالے سے اجلاس

بدھ 8 جولائی 2020 18:06

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سندھ میں انگریزی میڈیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سندھ میں انگریزی میڈیم اور کمپری ہینسو ہائی اسکول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، پروجیکٹ ڈائریکٹر زبیر چنا، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن قاضی کبیراور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبہ سندھ میں مذکورہ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 21 اسکولز مکمل کرلئے گئے ہیں، جن میں6 کومپرہنسوے ہائی اسکول اور 15 انگلش میڈیم اسکولز تیار ہوگئے ہیں اور اسکولز صوبے میں اسکول آف دی آرٹ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکولوں کا معیار صوبے کے اعلیٰ اسکولوں میں ہوگا جبکہ ان اسکولوں کی مینجمنٹ سرکار خود نہیں کرے گی بلکہ یہ اسکولز تھرڈ پارٹی کے زیر انتظام چلائیں جائیں گے جبکہ ان کا آڈٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذریعے ہی کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے اور اسکولوں کے معیار کو بلند کرنے کی غرض سے محکمہ تعلیم نے سندھ حکومت کی مدد سے مختلف اسکیموں پر کام شروع کیا ہوا ہے اور یہ منصوبہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوںنے سیکرٹری تعلیم کو ہدایات دی کہ وہ اس سلسلے میں خود ان تمام اسکولوں کا معائنہ کریں تاکہ رواں سال کے سیشن شروع ہونے سے قبل ان اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا جاسکے۔ انہوںنے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو بھی ہدایات دی کہ منصوبہ کے دوسرے مرحلوں میں جاری کام کو تیز کیا جائے اور صوبہ بھر میں اعلیٰ تعلیمی اداروں سے تعلیمی سرگرمیوں کا جلد سے جلد آغاز ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :