ایڈز کی روک تھام کے اقدامات نہ ہوئے تو پاکستان کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی‘مریم اورنگزیب

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی رپورٹ کے حقائق کو سنجیدگی سے لے کر موثر حکمت عملی بنائیں‘ترجمان (ن) لیگ

بدھ 8 جولائی 2020 18:10

ایڈز کی روک تھام کے اقدامات نہ ہوئے تو پاکستان کی مشکلات مزید بڑھ جائیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان میں ایڈز سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے حقائق کو سنجیدگی سے لے کر موثر حکمت عملی بنائیں۔ ایڈز کی روک تھام کے اقدامات نہ ہوئے تو پاکستان کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایڈز سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔ وزیراعظم عمران خان جو وزیر صحت بھی ہیں رپورٹ کے حقائق کو سنجیدگی سے لے کر موثر حکمت عملی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ علاج اور معائنے کی کمی ایڈز سے اموات کی شرح میں اضافے کی وجوہات میں شامل ہے۔ نوجوانوں میں اس موذی مرض کا پھیلنا خوفناک اور باعث فکر ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایڈز پرقابو پانے کے قومی پروگرام کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔