سعودی عرب میں کورونا کے 3ہزار36نئے کیسز رپورٹ، مزید 42مریض جاں بحق

مملکت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 20ہزار 144تک پہنچ گئی، 2059مریض جان کی بازی ہارچکے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 8 جولائی 2020 17:52

سعودی عرب میں کورونا کے 3ہزار36نئے کیسز رپورٹ، مزید 42مریض جاں بحق
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2020ء) سعودی عرب میں کورونا کے 3ہزار36نئے کیسز رپورٹ، مزید 42مریض جاں بحق، مملکت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 20ہزار 144تک پہنچ گئی، 2059مریض جان کی بازی ہارچکے۔ اعدادوشمار کے مطابق آج سعودی عرب میں کورونا کے 3ہزار36نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 20ہزار 144تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں اب تک 2059مریض کورونا سے جان بھی گنوا چکے ہیں۔ آج ملک میں مزید 3ہزار211مریض صحتیاب بھی ہوگئے ہیں جس کے بعد صحتاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 58ہزار 50 ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں 60ہزار س35 ایکٹو کیسز موجود ہیں جن میں سے تقریباََ 2263مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب سعودی مملکت کے کئی شہروں میں گرمی ناقابل برداشت ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کا مشرقی شہر الاحسا دُنیا کے گرم ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔ سوموار کے روز الاحسا کا درجہ حرارت 50 درجے سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا تھا۔ درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کے نتیجے میں شہر میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے باعث مملکت میں موجود تمام غیرملکیوں کے اقاموں میں مزید 3 ماہ توسیع کا حکم دے دیا۔

دوسری طرف وزارت انسانی وسائل نے الاحسا میں گرمی کی وجہ سے اوقات کار مقرر کیے ہیں۔ کنگ فیصل یونیورسٹی میں ماہر موسمیات افنان الملحم نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احساء میں جافورہ ریت تین اطراف سے حملہ کرتی ہے۔ ریت کے گرم ہونے کے نتیجے میں گرمیوں کے سیزن میں شدید گرمی پڑتی ہے۔ الجافورہ ریت آبی ذخائر سے کہیں زیادہ تیزی سے حرارت حاصل کرتی ہے۔ اس کے بعد شمال سے آنے والی گرم ہواؤں کی وجہ سے وہ ریت اڑتی رہتی ہے۔