وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کے لئے بروقت اجتماعی فیصلے کئے،عثمان بزدار

کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شدید متاثرہ علاقے سیل کئے،پنجاب میں حالیہ پابندیوں پر عملدرآمد کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ایس او پیز پر عملدرآمد میں ہی شہریوں کی حفاظت ہے،شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں، وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 8 جولائی 2020 19:28

وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کے لئے بروقت اجتماعی فیصلے کئے،عثمان بزدار
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کے لئے بروقت اجتماعی فیصلے کئے، کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شدید متاثرہ علاقے سیل کئے ہیں اور پنجاب میں حالیہ پابندیوں پر عملدرآمد کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد میں ہی شہریوں کی حفاظت ہے،شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں،کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کا دورہ کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف ضیاء مصطفے سمیت دیگر متعلقہ اادروں کے افسران بھی موجود تھے، ائیڈمنسٹریٹر اوفاف ضیا مسطفے نے درگاہ حضرت بابا فرید پر کورونا وباسے نجات کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے درگاہ حضرت بابا فرید پر کورونا وبا سے نجات کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ، انہوں نے کہا کہ احتیاط کے ساتھ زندگی بسر کرنے سے ہی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکتاہے،کورونا وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال کا ورزانہ کئ بنیاد جائزہ لے کر فیصلے کئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام کی زندگیوں کی حفاظت اور مریضوں کے علاج معالجے کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیںگے، حکومت نے ہیلتھ کیئر سسٹم پر فوکس کیا ہے اور ایسا ہیلتھ سسٹم لایا جا رہا ہے جہاں عام آدمی کو بھی معیاری علاج معالجہ کی سہولت دستیاب ہو ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو ہدایات جاری کیں کہ مخیر حضرات سے کوارڈینیشن کے عمل کو مضبوط بنائیں اور مخیر حضرات اور اوقاف ڈیپارٹمنٹ کے افسران باہمی ربط رابطہ کے زریعے درگاہ حضرت بابا فرید پر آنے والے زائرین میں فری ماسک تقسیم کریں ، انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے افسران مل جل کر ایس اوپیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور لنگر تقسیم کرتے وقت سماجی دوری کو بھی یقینی بنائیں ، ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں ۔