فیصل آباد ،صلح کرانے کا جھانسہ دیکر اوباش نوجوان نے خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بدھ 8 جولائی 2020 19:49

فیصل آباد ،صلح کرانے کا جھانسہ دیکر اوباش نوجوان نے خاتون کوزیادتی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) صلح کروانے کا جھانسہ دے کر اوباش نوجوان نے خاتون کی جمع پونجی ہتھیانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں‘رمضان آباد کی رہائشی یاسمین کوثر دختر محمد رمضان نے تھانہ منصور آباد میں درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کی دوسری شادی شیخوپورہ کے رہائشی صفدر علی ولد اصغر علی سے 10فروری 2020ء کو ہوئی اسی دوران شوہر کے دوست پروفیسر انصار اعوان کا گھر آنا جانا ہوگیا اس نے پہلے میاں بیوی میں اختلاف پیدا کئے اور بعدازاں ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی پھر انصار اعوان نے میاں بیوی میں صلح کروانے کا جھانسہ دیکر 3 لاکھ روپے وصول کئے اور رابطہ کرنے پر دھمکیاں دینا شروع کردیں 13مارچ کو آدھی رات کے وقت اس کے گھر آیا کہ رقم واپس کرنے آ رہا ہوں جس پر اس کو کمرے میں لے گئی جہاں ملزم نے اسلحہ کے زور پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا اور دھمکی دی کہ قانونی کارروائی کی کوشش کی تو جان سے مار دوں گا جس پر خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم انصار اعوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔