پاکستان میں ریاست اور حکومتی مفادات متصادم ہیں، خواجہ سعد رفیق

جھوٹا احتساب سیاسی انتقام ارو معیشت اکھٹے نہیں چل سکتے۔، حکومت نے اپنی روشنی تبدیل نہ کی تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 8 جولائی 2020 19:52

پاکستان میں ریاست اور حکومتی مفادات متصادم ہیں، خواجہ سعد رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریاست اور حکومتی مفادات متصادم ہیں۔ جھوٹا احتساب سیاسی انتقام ارو معیشت اکھٹے نہیں چل سکتے۔ اگر حکومت نے اپنی روشنی تبدیل نہ کی تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہووئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں ہر بحران موجودہ حکومت پیدا کرتی ہے۔

بحران ختم کرنے کے لئے معاملہ این ڈی ایم اے کے حوالے کردیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت فیل ہوچکی ہے۔ پاکستان کے عوام حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔ ہم عدلیہ کی عزت کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم وکلاء کی جان خطرے میں ڈال کر عدالتوں میں پیشی ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پنجاب بھر میں کرونا پھیل چکا ہے۔ اگر حکومت کرونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے ڈاکٹروں کو سہولتیں نہیں دے گی تو ڈاکٹر استعفے ہی دیں گے۔ اس وقت صوبے بھر میں کرونا وائرس عروج پر ہے جبکہ حکومت ٹیکس کی وصولی ہیں ناکام ہوچکی ہے۔