کسی بھی صورت میں آزادی اظہار پر قدغن برداشت نہیں کی جائے گی،طارق حسن

عوام تک معلومات پہنچانے والے اداروں کے ساتھ کوئی نا انصافی قابل قبول نہیں،صدر مسلم لیگ (ق) سندھ

بدھ 8 جولائی 2020 21:09

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ کسی بھی صورت میں آزادی اظہار اور ریاست کے چوتھے ستون پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی عوام تک معلومات پہنچانے والے اداروں کے ساتھ کوئی نا انصافی قابل قبول نہیں انہوں نے کہا سابق وزیراعظم و مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین جمہوری اقدار کے لیئے ہمیشہ آواز بلند کی ان کا وزیراعظم کو حالیہ خط اس بات کا عکاس ہے خط کے متن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو کہا کہ وہ پہلے بھی میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کرچکے ہیں اور اب 24 نیوز چینل کی بندش سے یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ ریاست کے چوتھے ستون کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس سے صرف دوریاں پیدا ہوں گی سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا چوہدری صاحب نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اور جمہوریت کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور تمام مسلم لیگ کے کارکن ان کی ایک آواز پر ان کے پیچھے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد صادق شیخ اور فیصل علی بلوچ نے کہا کہ 24 نیوز چینل کی بندش کسی طور قابل قبول نہیں اسے فوری طور پر پیمرا کھولنے کے احکامات دے اور آزادی رائے سے کسی کو نہ روکا جائے ماسوائے اس کے کہ ملک کے خلاف یا افواج پاکستان یا قومی معاملات پر کوئی غلط پراپیگنڈہ نہ کرے آزادی اظہار کو سلب کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو جمہوریت کی بقا کے لیئے جدوجہد کرنے کی تلقین کی اور سندھ کے صدر طارق حسن نے ہمیشہ سندھ میں صحافی برادری کے ساتھ ہر موقع پر اظہار یکجہتی کیا اور کارکنان اپنے لیڈران کے جمہوریت کے مشن کو آگے لیکر بڑھیں گے ۔

#