قومی اداروں کو کر پشن اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں‘ چوہدری سرور

ماضی میں میرٹ کونظر انداز کیا جاتا رہا تھا مگر اب ایسا نہیں ہوگا‘ گورنر پنجاب سے وفود کی ملاقات

بدھ 8 جولائی 2020 22:11

قومی اداروں کو کر پشن اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں‘ چوہدری سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی پار لیمانی سیکرٹری نذیر چوہان اور پارٹی وفود نے کی ملاقاتیں کیںجبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم قومی اداروں کو کر پشن اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں۔ماضی میں میرٹ کونظر انداز کیا جاتا رہا تھا مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان،تحر یک انصاف کے رکن چوہدری خالد گجر ،میاں وحید اوردیگر نے گور نر ہائوس لاہور میں ملاقات کی جس میں سیاسی اور حکومتی سمیت دیگر امور بارے میں بات چیت کی گئی۔ گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف وعدے کے مطابق اداروں میں اصلاحات اور ہر سطح پر میرٹ وشفافیت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اداروں کو حقیقی معنوں میں مضبوط کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹرز کی مقامی سطح پر تیاری پاکستانی اداروں کی بڑی کامیابی ہے انشاء اللہ ہم ہر شعبے میں ایسی ہی کامیابیوں کیساتھ آگے بڑھیں گے اور ملک کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کیلئے حکومت نے بغیر کسی سیاسی تفر یق کے احساس پروگرام کے ذریعے فی خاندان 12ہزار روپے دیئے ہیں ، مشکل کی اس گھڑی میں ہم غر یب خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ یں گے اور ہر قدم پرانکے ساتھ ہوں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کو زبردست طریقے سے آگے بڑھانے کا باعث بن رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے روشن مستقل کی ضمانت ہے پاک چین دوستی کے مظہر اس منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ملکی ترقی کا شاہکار سی پیک منصوبہ کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کو کوروناکیساتھ ساتھ معاشی مسائل سے بچانے کیلئے حکومت متوازن حکمت عملی پر کاربند ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں این سی او سی قومی کاوشوں کو مربوط بنانے کا مرکز ہے۔ گورنر نے کہا کہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت کیساتھ عوام کو بھی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی اور ہم سب نے ملکر ہی 22کروڑ پاکستانیوں کو کورونا سے بچانا ہے اور کورونا کو شکست دینی ہے۔