خواجہ آصف حکومتی سیاسی انتقام کے ایجنڈے کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، شبینہ زکریا بٹ

ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوں گے اورسلیکٹیڈ حکمران منہ کی کھائیں گے،لیگی رہنماء

بدھ 8 جولائی 2020 22:35

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) خاتون مسلم لیگی رہنما وسابق ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ خواجہ محمد آصف حکومتی سیاسی انتقام کے ایجنڈے کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں لیکن انشاء اللہ ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوں گے اورسلیکٹیڈ حکمران منہ کی کھائیں گے ابھی تک نواز شریف اورشہباز شریف ،خاقان عباسی ،حنیف عباسی ،احسن اقبال،رانا ثناء اللہ اورحمزہ شہباز کے خلاف عمران خان کو ایک ثبوت نہیں ملا اب انتقام کی تلوار فخرسیالکوٹ خواجہ آصف پر چلائی جارہی ہے کیونکہ قومی اسمبلی میں خواجہ آصف حکومت اورحکمرانوں کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں اوران کی کارکردگی قوم کو بتلارہے ہیں اس لیے نیب اورنیاز ی گٹھ جوڑ خواجہ آصف کے پیچھے پڑھ گیا ہے لیکن یہ ہماری قیادت کو دھمکا کر چپ نہیں کراسکتے عدالتوں میں بے قصور ثابت ہوں گے میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا عمران خان مائنس ہوجائیں پاکستان پلس ہوجائے گا کیونکہ سارے بحران اورمسائل کی اصل وجہ نااہل نکمی قیادت ہے اورسلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان جسے حکومت چلانے کا پتہ ہی نہیں حکمرانوں کی اہلیت کا بحران تما م بحرانوں کا سبب ہے نئے پاکستان اورتبدیلی کے خواب دکھانے والوں نے عوام کو آٹے ، سبزی ، دال سے محروم کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

شبینہ زکریانے مزید کہا کہ جج ارشد ملک کی طر ف سے جھوٹی سزا دینے کی سچائی سامنے آگئی لہذا ثابت ہوا ہمارے قائد میاں نواز شریف بے گناہ تھے اس لیے نواز شریف کی سزا فی الفور ختم کی جائے ۔