کورونا کیسز کے ہاٹ سپاٹ صوبائی دارالحکومت لاہور کے سات نئے علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

بدھ 8 جولائی 2020 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) ضلعی انتظامیہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے سات نئے علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ، مذکورہ علاقوں میں 877 کروونا مریض رپورٹ ہونے پر فیصلہ کیاگیا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور دانش افضال کے مطابق لاک ڈائون کے تجت سیل ہونے والے علاقوں میں ٹائون شب اے ٹو بلاک، ڈی ایچ اے، ای ایم ای سوسائٹی ( مکمل)،واپڈا ٹاون (مکمل)، جوہر ٹائون سی بلاک، چونگی امر سدھو مین بازار اور ملحقہ آبادی، پنجاب گورنمنٹ اسکیم اور گرین سٹی شامل ہے۔