جے آئی ٹی کی روشنی میں ملوث لوگوں کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے، رانا مشہود

بدھ 8 جولائی 2020 22:48

سکھر۔ 8جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی روشنی میں ملوث لوگوں کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے ، اس طرح کے عناصر کی سرپرستی نہ کرنے سے سندھ میں امن آسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ لاڑکانہ ڈویژنل صدر احسان سومرو و دیگر رہنما موجود تھے، میڈیا سے گفتگوکرتے رانا مشہود نے مذید کہا کہ جے آئی ٹی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہو اس پر عمل ہونا چاہیئے، انہوںنے کہاکہ سندھ کے عوام کے ساتھ ہمارا گہرا تعلق ہے، پارٹی کی تنظیم نو و دیگر مسائل کے لئے سندھ آیا ہوں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہوںنے پی ایم ایل ن ڈسٹرکٹ سکھر کے عہدے داروں صدر خورشید احمد میرانی، جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان،سینئر نائب صدر سعید حسین مغل، نائب صدر آغا عارف درانی، انفارمیشن سیکریٹری گل حسن کھوسو، کوآرڈینیٹر عبدالفتاح ابڑو، جوائنٹ سیکریٹری شیخ نظام جان، فنانس سیکریٹری طفیل احمد شیخ، نائب صدر احمد حسین بھٹی، خیر بخش بروھی، یونس راجپوت، سینئر رہنما محمد سلیمان کھوسو، اللہ داد بوزدار، تعلقہ روھڑی کے صدر فھیم گرگیج،، وزیر علی شیخ، سکھر سٹی کے آرگنائزر خالد آرائیں،عدنان راجپوت،چوھدری مجاہد ربنواز مری سے ملاقات کی ۔