کوئٹہ، نواز شریف کیخلاف تمام جھوٹے کیسز ختم کئے جائیں ،مسلم لیگ(ن) کور کمیٹی اراکین کا سپریم کورٹ سے مطالبہ

بدھ 8 جولائی 2020 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کور کمیٹی کے اراکین نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ محمد نواز شریف کیخلاف تمام جھوٹے کیسز ختم کئے جائیں کیونکہ کیسز میں سزا سنانے والے جج برطرف کر دیئے گئے ہیں پارٹی کی مرکزی قیادت مزید تقسیم اور تباہی وبربادی سے پارٹی کو بچانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کور کمیٹی کے اراکین میر اصغر مری،ہاشم خان بڑیچ،اشرف ساگر بلوچ،عبدالظاہر آغا،ظہور درانی،عمانویل مسیح ،جاوید خان لاسی ودیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2018میںبلوچستان میں پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات جعلی وغیرآئینی بنیادوں پر کروا یا گیا جس میں 34اضلاع میں سے 13اضلاع اس کا حصہ نہ بنے بلکہ اس حوالے سے کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے انٹرا پارٹی الیکشن میں مخصوص ٹولے نے صوبائی سینئر قیادت مجلس عاملہ وصوبائی کونسل کو نظر انداز کر کے پارٹی کی تقسیم کی بنیاد رکھی انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت مزید تقسیم اور تباہی وبربادی سے پارٹی کو بچانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ میاں محمد نواز شریف کے جھوٹے کیسز میں سزاء سنانے والے جج کی برطرفی کے بعد محمد نواز شریف کے تمام کیسز کو ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں