جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کراچی پہنچ گئے

وہ (کل)اٹھارویں آئینی ترمیم، این ایف سی ایوارڈ کے اعلان میں تاخیر اور ملک کی ابتر معاشی صورتحال پر اے پی سی میں خصوصی شرکت کریں

بدھ 8 جولائی 2020 23:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کراچی پہنچ گئے ،وہ جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے زیراہتمام کل (جمعرات)9مقامی ہوٹل میںاٹھارویں آئینی ترمیم، این ایف سی ایوارڈ کے اعلان میں تاخیر اور ملک کی ابتر معاشی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس میں خصوصی شرکت کیلئے کراچی کے دورے پر آئے ہیں۔

جمعیت علمااسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد سمیع الحق سواتی کے مطابق جے یوآئی سندھ کی آل پارٹیز کانفرنس آج بروز جمعرات دوپہرتاشام منعقد ہوگی، شام 4بجے پریس کانفرنس میں آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جے یوآئی سندھ کے تحت ہونے والی اے پی سی میںجمعیت علمااسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن اوردیگر سیاسی قائدین خصوصی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جے یوآئی کے صوبائی سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو نے صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین کے مولانا عبدالکریم عابد، محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث،سمیع الحق سواتی، امین اللہ ،شرف الدین اندھڑودیگر کے ہمراہ مقامی ہوٹل کا دورہ کرکے آج کی آل پارٹیز کانفرنس کے انتظامات پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے ،۔قبل ازیں جمعیت علمااسلام کے رہنماو ں نے میزبان جماعت کی حیثیت سے مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور پارٹی قائدین کواے پی سی کے دعوت نامے پہنچا دیئے ہیں ، جے یوآئی رہنماو ں نے پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن، ایم کیوایم ، جماعت اسلامی، جمعیت علماپاکستان،پاک سرزمین پارٹی۔

جی ڈی اے،،عوامی نیشنل پارٹی، تحریک لبیک ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ،مرکزی جمعیت اہلحدیث،مسلم لیگ ق، سندھ تر پسند پارٹی،قومی عوامی تحریک،تحریک اسلامی،نظام مصطفی پارٹی،نیشنل پارٹی ، بی این پی سمیت مختلف قومی سیاسی ،مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے قائدین اور نمائندوں سے ملاقات کرکے ان کواے پی سی کے دعوت نامے پہنچادیئے ہیں جو آج پارٹی نمائندوں کے ہمراہ اے پی سی میں شرکت کریں گے۔آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر 9 جولائی کو شام 4 بجے جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ میڈیا کے سامنے APC کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کریں گے۔